ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / آگستاویسٹ لینڈ گھوٹالہ معاملہ:عدالت نے 2 ملزمان کی حراست 13جنوری تک کے لیے بڑھائی

آگستاویسٹ لینڈ گھوٹالہ معاملہ:عدالت نے 2 ملزمان کی حراست 13جنوری تک کے لیے بڑھائی

Fri, 30 Dec 2016 23:16:44  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 30/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی کی ایک عدالت نے آگستاویسٹ لینڈ وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر گھوٹالہ معاملے میں شریک ملزمان،فضائیہ کے سابق  سربراہ ایس پی تیاگی کے بھتیجے سنجیو تیاگی اور وکیل گوتم کھیتان کی عدالتی حراست آج 15دنوں کے لیے بڑھا دی ہے۔میٹروپولیٹن مجسٹریٹ سومت آنند نے ان کی 14دن کی حراست بڑھا دی ہے،حراست کی مدت آج ختم ہوئی تھی۔سی بی آئی نے ان کی حراست کی مدت بڑھانے کے لیے عرضی دائر کی تھی۔یہ معاملہ یو پی اے- 2 کی حکومت کے دوران برطانیہ کی کمپنی سے 12وی وی آئی پی ہیلی کاپٹروں کی خریداری سے جڑا ہے۔دہلی کی ہی ایک عدالت نے 17/دسمبر کو دونوں ہی ملزمان کو ایس پی تیاگی کے ساتھ دو ہفتے کے لیے تہاڑ جیل بھیج دیا تھا، کیونکہ جانچ ایجنسی نے کہا تھا کہ حراست میں ان سے مزید پوچھ گچھ کی ضرورت نہیں ہے۔ایس پی تیاگی کو 26/دسمبر کو ضمانت مل گئی تھی، ان دو ملزمان کی ضمانت کی عرضیوں پر4/جنوری کو سماعت ہوگی۔سنجیو اور گوتم پہلے ہی سی بی آئی کی حراست میں ایک ہفتہ گزار چکے ہیں کیونکہ اس وقت جانچ ایجنسی نے کہا تھا کہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے۔تفتیشی بیورو کا کہنا تھا کہ معاملہ میں ایک بڑی سازش سے پردہ اٹھانے کے لیے ان سے پوچھ گچھ ضروری ہے کیونکہ ملکی مفاد کے ساتھ سمجھوتہ کیا گیا تھا۔


 


Share: